دیدۂ جوہر
قسم کلام: صفت نسبتی ( واحد )
معنی
١ - حلقہ جو تلوار کے جوہر میں دکھائی دیتا ہے۔ اور انتظار تیغ جفاکس کو کہتے ہیں آنکھوں کو ہم نے دیدہ جوہر بنا دیا ( ١٨٦٧ء، رشک (نوراللغات) )
اشتقاق
فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'دیدہ' کے ساتھ ہمزہ اضافت لگا کر عربی زبان سے مشتق اسم 'جوہر' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٨٦٧ء سے "رشک (نوراللغات)" میں مستعمل ملتا ہے۔